اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان نے ایٹمی وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت کے حامل بیلیسٹیک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آج درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ رابطہ عامہ ایس پی آر کے مطابق اس میزائل میں پندرہ سو کلومیٹرکی دوری تک مار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
شاہین ٹو جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی کا حامل ہے اور یہ میزائل پاکستانی فوج کی ڈٹرنٹ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث ہوگا۔
پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزيراعظم نواز شریف نے شاہین ٹو کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستانی فوج نے گذشتہ مہینے میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے جدیدترین نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیاتھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲